جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عدالت کا نمرہ کاظمی اغواء کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم

05 جولائی, 2022 12:30

کراچی : عدالت کی جانب سے نمرہ کاظمی کے مبینہ اغواء کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کے مبینہ اغواء کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی کلاس چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : دعا زہرا کے نکاح خواں اور گواہ نے درخواست ضمانت دائر کردی

سعود آباد پولیس نے چالان سی کلاس کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ لڑکی نے خود اغواء ہونے کی تردید کردی تھی۔ نمرا نے عدالت کے روبرو شاہ رخ کے حق میں بیان دیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ سعود آباد میں درج کیا گیا تھا، جس میں نمرہ کے شوہر شاہ رخ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top