جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کاپ 27 نے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ممالک کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی

20 نومبر, 2022 15:25

اسلام آباد: پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، کاپ 27 نے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ممالک کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو کی سربراہی میں جی 77 کے طور پر پاکستان کی مسلسل لابنگ کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے شرم الشیخ میں مذاکرات کے بعد کامیابی ملی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جی 77 سربراہی اجلاس میں پاکستان نے موسمیاتی انصاف کیلئے آواز بلند کی، کاپ 27 نے موسمیاتی نقصانات کے ازالے کے لیے عالمی فنڈ قائم کردیا، موسمیاتی تبدیلی سے نقصانات کے ازالے کیلئے فنڈزاور مالیاتی انتظامات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی امداد پر وزیر اعلیٰ سندھ کی بریفنگ، کام تیز کیا جائے : بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مصر کے صدر اور وزیر خارجہ کو کاپ 27 اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑا، موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے ازالے کی تجویزایجنڈے کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا، جی77کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کی تجویز کو ایجنڈے میں شامل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلسل حمایت اور اعتماد پر جی 77 کے تمام اراکین اور چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کی، پاکستان کی مسلسل حمایت اور اعتماد پر جی 77کے تمام اراکین اور چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top