جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آشوب چشم : احتیاط ضرور کیجئے مگر خود علاج کرنے سے پرہیز کریں

06 ستمبر, 2023 15:51

ان دنوں جو آنکھوں کی بیماری اس وقت پھیلی ہوئی ہے وائرل(viral) ہے جو خود اپنے آپ ٹھیک بھی ہوجاتی ہے.

یا بات بھی قابل غور ہے کہ وائرل بیماریوں میں اینٹی بائیوٹک (antibiotic) کی ضرورت نہیں ہوتی.

آنکھوں کی بیماری کے لئے اسٹیرائید ڈراپس)(steroid drops) کا استعمال نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے.

ایک جنرل فزیشن کو بھی یہ اجازت نہیں کہ وہ کسی مریض کو انکھوں کے لئے اسٹیرائید، مثلاً پریڈنیسولون (prednisone) یا بیٹامیتھاسون (betamethasone) تجویز کرے.

اسٹیرائیڈ(steroid) کے قطروں سے آنکھوں میں موتیا(Cataract) ، کالا موتیا(Glaucoma) یا مکمل طور پر نابینا(Permanent Blindness) ہونے کا خدشہ ہوتا ہے.

 

 یہ پڑھیں : کراچی :آشوب چشم کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے

 

وائرل بیماریوں میں مختلف اقسام کے وائرس انسان کو آشوبِ چشم میں مبتلا کرسکتے ہیں. عام انسان حتی کہ جنرل فزیشن یا کوئی بھی آنکھوں کے ڈاکٹر کے علاوہ طبیب اس بات کا تعین نہیں کر سکتا کہ کونسا وائرس آنکھوں میں مجود ہے.

 

ہرپیس سیملکس (HSV) ایک ایسا وائرس ہے جو اگر آنکھوں میں موجود ہو اور اس پر اگر اسٹیرائیڈ ڈراپس(steroid eye drops) دے دئیے جائیں تو اس سے ایسا ری ایکشن(reaction) ہوسکتا ہے جس کے سبب انسان زندگی بھر کے لئے آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوسکتا ہے.

آشوب چشم کے لئے احتیاطی تدابیر میں کچھ اہم باتیں درج ذیل ہیں:

ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں.
ہاتھوں کو اچھی طرح بار بار دھوئیں.
آنکھیں نہ ملیں.
ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو دھوئیں.

طبیعت زیادہ خراب ہو تو مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں.

جو لوگ دوسروں کو چند پیسے بچانے کی خاطر ڈاکٹر سے بچنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور تو اور نہایت خطرناک تجویز بھی مفت دے رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ خود بھی ہلاکت سے بچیں اور دوسروں کو غیر مفید مشورہ دینے سے جوف کھائیں.

تحریر : ڈاکٹر مرتضٰی کاظمی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top