جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے پر شبلی فراز کو مبارکباد

05 اگست, 2021 20:28

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے پر شبلی فراز کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی ملاقات ہوئی، شبلی فراز نے وزیراعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی، وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا۔

بریفنگ میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزارت سائنس کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے کا ٹاسک دیا تھا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے 12 ہفتوں کے اندر ای وی ایم تیار کی، جس پر وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے پر شبلی فراز کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت سائنس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ای وی ایم جدید تقاضوں کے مطابق تیار کی گئی ہے، ای وی ایم الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا اترتی ہے، ووٹرز اور پولنگ اسٹاف ای وی ایم کو با آسانی استعمال کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت کی تیار کردہ ای وی ایم ہیک نہیں کی جاسکتی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے دھاندلی کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top