جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مزار بی بی پاک دامن پر فنڈز کے غلط استعمال کی مذمت کرتے ہیں : علامہ شہنشاہ نقوی

07 جون, 2022 18:37

کراچی : علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا ہے کہ حضرت رقیہ بنت علی المعروف بی بی پاک دامن کے مزار پر بدعنوانی ،عوامی فنڈز کے غلط استعمال ہورہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نےکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بی بی پاک دامن کے مزار پر بدعنوانی اور عوامی فنڈز کے غلط استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مزید کہا کہ غلط منصوبہ بندی اور غیرمعیاری تعمیرات کی وجہ سے موت کا جال بنا جارہا ہے،اب تک دو کنال کی جگہ پر بنیادی ڈھانچہ بنانے کے لئے 19کروڑ روپے کا فنڈ استعمال ہوچکا ہے۔

پریس کانفرنس میں علامہ کا مزید کہنا تھا کہ اس غیرقانونی تعمیر کی بدعنوانی کو رکوانے میں وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اپنا کردار ادا کریں،حکومت سندھ اور ملک ریاض سے اپیل ہے کہ ہماری آواز سے آواز ملائیں۔

علامہ نے کہا کہ اگر وفاق یا صوبائی حکومتوں نے ساتھ نہ دیا تو مزار کی بحالی اور بدعنوانی کے خلاف احتجاج اور بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں دعا منگی اغواء : اے ایس آئی سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top