جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین کا کمرشل ڈرونز کی عالمی منڈی میں راج، 80 فیصد کے ساتھ سرِ فہرست

06 جنوری, 2021 17:48

برلن : کمرشل ڈرونز کی منڈی میں چین 80 فیصد کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

ڈرون پر ریسرچ کرنے والی جرمن کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل ڈرونز کی عالمی منڈی میں چین تقریباً 80 فیصد حصے کے ساتھ پوری دنیا میں سرِ فہرست ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران چین میں سویلین ڈرون انڈسٹری نے تیزی سے ترقی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کا نیشنل ہائی وے فائیو کی مرمت کیلئے 100 ملین ڈالرز گرانٹ دینے کا معاہدہ

چین کی ڈی جے آئی انوویشن ٹیکنالوجی کمپنی ڈرونز کی عالمی منڈی میں تنِ تنہا 70 فیصد حصے کی مالک ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف کامرس میں انٹرنیشنل مارکیٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بائی منگ کا کہنا ہے کہ چین میں ڈرون انڈسٹری ایک نئی معاشی نمو کی صنعت بن سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top