مقبول خبریں
NewsTicker
9 مئی تاریخ میں سیاہ دن رہے گا، ان سازشی عناصر سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، آرمی چیف
9-مئی،2024
چکن چاؤمین
اجزا ء:
ایگ نوڈلز (بوائل) 1 پیکٹ
چکن (بون لیس‘ کیوب میں ) 1/2کلو
جھینگے 1پائو
پیاز (چوپڈ) 1عدد
شملہ مر چ 1عدد
ہری پیاز 2 – 3ڈنڈیاں
بند گوبھی (سلائس) 1/2کپ
سویا سوس 3کھانے کے چمچے
کارن فلور 2کھانے کے چمچے
لہسن (چوپڈ) 2 – 3جوئے
ادرک (چوپڈ) 1انچ کا ٹکڑا
کالی مرچ (کُٹی ہوئی) 1چائے کاچمچ
یخنی 2 کپ
چائنیز نمک 1/3چائے کاچمچ
آئل 4کھانے کے چمچے
نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:
ایک پتیلی میں پانی بوائل کرلیں پھر اس میں ایگ نوڈلز اور2کھانے کے چمچے تیل ڈالیں اور 5منٹ کیلئے بوائل کرلیں۔
پھراس کو نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں جب نوڈلزٹھنڈے ہوجائیں تو نکال کرسائیڈ میں رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں آئل ڈالیں۔ پھر آدھے نوڈلز ڈالیں اور ڈیپ فرائی کرلیں۔
پھر ایک سرونگ ڈش میں پہلے بوائل نوڈلز ڈالیں، پھر کرسپی نوڈلز ڈالیں ۔
اب ایک پین میں آئل، لہسن ادرک اور پیاز ڈال کر 2 – 3منٹ کیلئے فرائی کرلیں۔
پھر چکن ڈال کر 2 – 3منٹ کیلئے فرائی کرلیں، پھر جھینگے ڈالیں اور 2 – 3منٹ کیلئے اسٹر فرائی کرلیں، پھر اس میں سویا سوس، کالی مر چ،چائنیزنمک اور نمک ڈالیں، پھر اس میں یخنی شامل کرلیں۔
اس میں ابل آنے پرتمام سبزیاں ڈالیں اور 3 – 5منٹ کیلئے پکائیں، پھر کارن فلور پانی میں گھول کر تھوڑا تھوڑا شامل کریں ۔
جیسے آمیز ہ گاڑھا ہوجائے،اُتار لیں اور نوڈلز پر ڈالیں،ہری پیاز سے گارنیشنگ کریں اور سرو کریں۔
چکن چائو مین تیار ہے۔