جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مزار اقبال پر جشن آزادی کی تقریبات

14 اگست, 2018 13:03

پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر سیالکوٹ میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مزار اقبال پر بھی حاضری اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

سیالکوٹ میں بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ وزیرِ اعلٰی پنجاب، آئ جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے مزار اقبال پر خاضری دی اور پھول چڑھائے ۔

اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر مزار اقبال پر بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

آئی جی پنجاب کلیم امام سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔

جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اسپیشل بچوں نےخوبصورت ملی نغمے پیش کیئے اور آزادی کا جشن منایا ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top