جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کینیڈا :پاکستانیوں کا یوم پاکستان منانے کا منفرد انداز، ڈیم فنڈ کے لیے ہزروں ڈالرجمع کر لیے

23 مارچ, 2019 16:20

اسلام آباد: کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کا یوم پاکستان منانے کا منفرد انداز، ڈیم میں عطیات دیکر وطن سے محبت کا اظہار، وزیر اعظم عمران خان کے دستخط شدہ بلے 30000 اور 35000 ڈالرز میں نیلام، پچاس سال میں پاکستان میں کوئی ڈیم نہیں بنا:سینیٹر فیصل جاوید، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈیم تعمیر کو روکا نہیں جاسکتا:چیف جسٹس

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر کلرجی میں ڈیم فنڈ کی فنڈ ریزنگ تقریب میں سینیٹر فیصل جاوید اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خصوصی شرکت کی۔ اس منعقدہ تقریب میں  425,786 ڈالرز کے عطیات جمع ہوئے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے دستخط شدہ بلے 30000 اور 35000 ڈالرز میں نیلام ہوئے جسے ملک حفیظ اور لالہ عارف وڑائچ نے خریداہے۔کینیڈا کے دیگر شہروں مونٹریال، ٹورنٹو اور اوٹاوہ میں بھی اسی قسم کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن میں اب تک بیس لاکھ ڈالرز سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پچاس سال سے پاکستان میں کوئی ڈیم نہیں بنا ہے، ہمارے پاس صرف دو ڈیم ہیں ۔ جلد ہی دو مزید ڈیموں پر کام شروع ہو جائے گا۔پاکستان میں آنے والی نسلوں کے لیے ڈیم بہت ضرور ی ہے۔ پاکستان کے پاس صرف ایک مہینے کا ذخیرہ ہے۔ لوگ وزیراعظم  عمران خان پر بھروسہ کرتے ہیں۔

سینیٹر  نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ امن ہے اور پاکستان نے دنیا کے امن کے لئے قربانیاں دی ہیں۔کرتار پور بارڈر پر کام ہو رہا ہے۔ اس موقع پر ہال میں موجود سکھ برادری کے لئے تالیاں بھی بجائی گئی ہیں۔

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈیم کی تعمیر کو روکا نہیں جا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کو ماننا سول اور فوجی ادروں پر لازم ہے۔

ثاقب نثار نے کہا کہ وزیراعظم کی دیانت داری پر کوئی شبہ نہیں لیکن اس کے باوجود ڈیم فنڈ کے استعمال کا طریقہ بہت محفوظ بنایا ہے۔

سابق چیف جسٹس کا کہا کہ میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ ڈیم ان کی زمینوں پر یہی بننا ہے ، ان کی قربانی سب سے بڑی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top