جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کیا چاول فوڈ پوائزنگ کی ایک بڑی وجہ بھی بن سکتی ہے

25 مارچ, 2019 14:45

کراچی: چاول دنیا بھر میں بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ اور فریج میں رکھے ہوئے بچے کچھے چاول بھی اتنے ہی شوق سے کھا لیے جاتے ہیں۔کیوں کہ بچے ہوئے چاولوں کا ذائقہ تبدیل نہیں ہوتا اس لیے کھانے میں برے بھی محسوس نہیں ہوتے۔لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ باسی چاول فوڈ پوائزنگ کی ایک بڑی وجہ بن سکتے ہیں۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ چاول فوڈ پوائزنگ کی ایک بڑی وجہ بن سکتے ہیں۔ کیوں کہ کچے چاولوں میں دوبارہ بن جانے کی صلاحیت رکھنے والا ‘بیسی لس سیروس’ نامی ایک سیل ہوتا ہے۔ یہی سیل فوڈ پوائزنگ کی وجہ بنتا ہے، یہ سیل چاولوں کے پک جانے کے باوجود بھی موجود رہتا ہے۔ چاول پکنے کے فوراً بعد کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیئے جانے سے اصل مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔  اگر درجہ حرارت پر جتنا زیادہ عرصہ چاول رہے گا اتنا ہی اس میں فوڈ پوائزنگ پیدا کرنے والا عنصر نشوونما پانا شروع کر دے گا اور اس کا شکار آپ اگلے دن باسی چاول کھانے پر بن سکتے ہیں۔ اس لئے اگر چاولوں کو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے فریج سے باہر رکھا جاتا ہےتو بہتر یہی ہے کہ بچے ہوئے چاولوں کو جلد سے جلد فریج میں رکھ دیا جائے۔ تاکہ اس میں فوڈ پوائزنگ کی بیماری پیدا نہ ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top