جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بشریٰ بی بی کی ڈائری منظر عام پر آگئی ، حیرت انگیز انکشافات

11 اگست, 2023 15:04

بشریٰ بی بی کی ڈائری منظر عام پر آگئی جس میں ہوشربا اور چشم کُشا انکشافات سامنے آئیں ہیں۔

بشریٰ بی بی کے اپنے ہاتھوں سے لکھی ڈائری منظر عام پر آگئی جس کے مطابق بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کو مکمل قابو میں رکھتی ہے۔

ڈائر ی میں درج تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے مکمل تسلط میں ہیں اور انکے احکامات پرچلتے ہیں۔

ڈائری میں یہ تحریر ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ کو کیسے ڈیل کرنا ہے ،عدالتوں اور اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ کیسے ڈالنا ہے ؟

ڈائر ی میں یہ بھی تحریر ہے کہ اتنا پریشر ڈالا جائے کے عدالت کوئی منفی فیصلہ نہ کر سکے، بگورنر راج لگنے پر شہر بند کرنے کی تیاری کی جائے ۔

اس کے علاوہ پیسوں کے لین دین، شوہر کی ذاتی زندگی کا شیڈول اور اس کے علاوہ بہت سی حیرت انگیز سیاسی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top