جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستانی فینز کیلئے میلہ لگانے کا اعلان

18 دسمبر, 2023 14:01

میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی شائقین کیلئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے ایم سی جی کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلے کا نام دیا گیا ہے، کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر 4 کے باہر لگایا جائے گا۔

کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگا رنگ اسٹالز لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شائقین کیلئے پرتھ اسٹیڈیم میں مخصوص الکوحل فری اسٹینڈز قائم

اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتداِئی 3 روز تک جاری رہے گا، میچ کے پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستانی فینز کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top