جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الگ مذہب! سوناکشی سنہا نے خاموشی توڑ دی

20 جولائی, 2024 20:20

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے ظہیر خان کے الگ مذہب ہونے کے باوجود شادی پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا نے کہا کہ میرے اور ظہیر کے عقائد مختلف ہیں لیکن مختلف مذاہب کے باوجود بھی ہم دونوں بنیادی طور پر ایک جیسے ہی ہیں۔

سوناکشی نے کہا کہ ہمارے والدین نے ہمیں اچھا انسان بننا اور خدا پر یقین رکھنا سکھایا ہے، پھر چاہے ہمارا تعلق کسی بھی مذہب یا ذات سے کیوں نہ ہو۔

شادی سے قبل 7 سال تک تعلقات رہے لیکن کبھی ہماری بات چیت کا موضوع ہمارے مختلف عقائد نہیں رہے۔

مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا نے شادی کے بعد اسپتال جانے کی وجہ بتادی

اُنہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہیں اور ہمارے درمیان مذہب کو لیکر کبھی کوئی لڑائی یا بحث نہیں ہوئی۔

ہماری بین المذاہب شادی کی وجہ سے صرف ناقدین کو ہی مسئلہ ہے تاہم ہماری فیلمیز بہت خوش ہیں، جسکا مجھے اطمینان ہے۔

سوناکشی سنہا نے گزشتہ ماہ 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی تھی جس میں کئی نامور اداکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top