جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بی این پی، وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کا نام فائنل کر دیا

05 اگست, 2018 13:34

بلوچستان عوامی پارٹی نے جام کمال کو وزیراعلیٰ بلوچستان اور عبدالقدوس بزنجو کو صوبائی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کردیا ہےجبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لئے مشاورت جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  جام م کمال خان وزیراعلی بلوچستان اور سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اسپیکر کا نام فائنل کیا ہے۔

کوئٹہ میں نیوزکانفرنس کے دوران بی اے پی کےجنرل سیکریٹری منظور کاکڑ نے پارٹی کے بڑے  فیصلوں کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں منظور کاکڑنے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے لیے فیصلے کیے ہیں اور پارٹی کے تمام فیصلے جمہوری انداز سے ہوئے ہیں ۔

جان محمد جمالی بھی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے امیدوار تھے تاہم انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

منظور کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کےلئے ہمارا امیدوار تاحال فائنل نہیں ہوا ہے تاہم دیگر جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

منظور کاکڑ نے کہاکہ بی اے پی صوبے میں اکثریت حاصل کر نے کے بعد بھی دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔

انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی اور اور جے یو آئی ف کو بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہےمزید انہوں نے کہ وفاق سے صوبے کا جائز حق ضرور لیں گے اور جو لوگ ملک کے آئین کو تسلیم کریں گے ان سے بات چیت ہو گی۔

جو لوگ ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ان سے بات نہیں ہو سکتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top