جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آج دنیا بھر میں خون دینے والوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

14 جون, 2019 13:02

کراچی: آپ کا خون کسی کو موت کے منہ سے واپس لاسکتا ہے۔ یہ بات معلوم تو سب کو ہے لیکن اس پر عمل کم افراد ہی کرتے ہیں، آج دنیا بھر میں بلڈ ڈونر ڈے منایا جارہا ہے۔

خون کا عطیہ، زندگی کا سہارا، خون دے کر جان بچائیں، مرجھائے چہروں پر رونق لائیں۔ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون عطیہ کرنے کا دن منایا جارہا ہے۔ خون عطیہ کرنے والے کہتے ہیں ان کا مقصد صرف زندگی بچانا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خون دینے والا کسی دوسرے انسان کی جان بچانے کاسبب تو بنتا ہے ساتھ ہی خون دینااس کی اپنی صحت کابھی ضامن ہے۔ خون عطیہ کرنے میں ایک صحت مند شخص کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ ایک صحت مند بالغ مرد ایک سال میں 4 مرتبہ جب کہ عورت 3 مرتبہ خون کا عطیہ دے سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top