جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

من پسند جامن کے 8 آٹھ فائدے

16 جون, 2022 15:21

جامن کا شمار موسم گرما کے انتہائی مفید پھلوں میں ہوتا ہے اورآج کل یہ پھل آم کے آس پاس کے ٹھیلوں پر نظر آرہا ہے اور لوگ اس کو پسند کررہے ہیں۔

یہ ایک چھوٹا سا مزیدارپھل ہے لیکن اس کے فائدے بے شمار ہیں ۔نہ صرف جامن بلکہ گھٹلیاں اور پتے بھی بہت فائدہ مند ہیں۔

جامن میں کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، سوڈیم، وٹامن سی اور بی، کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، فاسفورس، فولک ایسڈ اور پانی جیسے دیگر اہم غذائی اجزا موجود ہیں جو انسانی جسم کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

جامن دنیا بھر میں بہت مشہور ہے اور اس کے کئی مختلف نام ہیں، اسے بنگالی میں’کالا جام اور سندھی میں جموں‘ کہا جاتا ہے جبکہ اس کے دیگر ناموں میں راجامان اور جمبولن وغیرہ شامل ہیں۔

 

 

جامن کے8 فائدے جانئے:

 

 

ہیموگلوبن میں اضافہ کرتا ہے:

جامن میں موجود وٹامن سی اورآئرن کی کثیر مقدارہیموگلوبن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ ہیموگلوبن خون میں آکسیجن کو ملاتا ہے جس سےخون کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے پھر اسے جسم کے تمام حصوں تک پہنچنے میں مدد کرتا ہے، جس سے چہرہ صاف اور جلد چمک جاتی ہے۔

 

ذیابیطس کے لیے فائدے مند:

ذیابیطس کے مریضوں کے لیےجامن کا استعمال نہایت ضروری ہے، جامن خون میں شوگر کی مقدار بڑھنے سے روکتا ہےتب ہی شوگر کے مریضوں کو روزانہ جامن کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جامن کی پتے بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیےبے حد مفید ہیں۔

 

بیماریوں سے بچاتا ہے:

جامن کی خاصیت ہے کہ یہ انسانی جسم میں موجود مختلف اقسام کی بیماریوں کو دور کرتا ہےجس میں معدے کی بیماریاں، آنتوں کی جلن، خراش، بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھنا، شوگر کنٹرول کرنا اور کھانا ہضم کرنا وغیرہ شامل ہے۔

 

اس بارے میں پڑھئیے : آلو بخارا کے فوائد جانئے

 

خون کو صاف کرتا ہے:

جامن میں موجود آئرن خون کو صاف کرنے کا کام بھی کرتا ہے، اس کے علاوہ جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کے لیےجامن کا استعمال ضروری ہے۔

 

دل کی بیماریوں کے لیے مفید ہے:

جامن انسان کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہےکیونکہ اس میں پوٹاشیم بڑی تعداد میں موجود ہے۔ 100 گرام جامن میں 55 ملی گرام پوٹاشیم ہےجو دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور سٹروک وغیرہ سے محفوظ رکھتا ہے۔ جامن کا باقائدگی سے استعمال شریانوں کو سخت ہونے کے روکتا ہے۔

 

وزن میں کمی کے لئے بہترین ہتھیار:

جامن میں موجود فائبر بہت دیر تک بھوک نہیں لگنے دیتا، جامن وزن کو بڑھنے سے روکتا ہےاور اسے کنٹرول میں بھی رکھتا ہے۔

 

اس بارے میں پڑھیں : کھجور کے حیرت انگیز فائدے جانئے 

 

گرمی سے نجات بھی دلاتا ہے:

جامن کی تاثیر ٹھنڈی ہےاور اسی لیے یہ کھانے کو با آسانی ہضم کرتا ہے اس کے علاوہ یہ شدید گرمی میں ٹھنڈک کا کام بھی کرتا ہے، جامن کے اندر پیاس کی شدت کم کرنے اور خون کی گرمی کو دور کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

 

دانتوں کو مضبوط کرنا:

وٹامن سی اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل جامن، دانتوں کے لیے بہت مفید ہے۔ جامن کا شربت پینے یا اس کا رس دانتوں پر لگانے سے دانت سے متعلقہ تمام مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے۔

 

نوٹ : اس بارے میں اپنےمعالج سے ضرور مشورہ کیجئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top