جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روزہ انسانی بیماریوں کا علاج

15 مئی, 2019 16:33

کراچی: کہتے ہیں روزہ  انسانی جسم کی زکوۃ ہے  لیکن جدید سائنسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ کچھ دیر بھوک اور پیاس برداشت کرنے سے انسان بھت سی نفسیاتی بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے، جس کی وجہ سے خون میں شوگر کی سطح اعتدال میں رہتی ہے۔ اس سے غذائی مادہ کم ترین سطح پر ہوتے ہیں تو ہڈیوں کا گودا حرکت پذیر ہوجاتاہے۔

روزہ رکھنے کا فائدہ یہ بھی ہے کہ روزہ میں معدہ جسم کی صفائی کرتاہے اور ہر قسم کا زہریلا مادہ باہر نکالتاہے۔ رمضان کے پورے روزے رکھنے سے معدے ،آنتوں ،جگر اور گردوں کو آرام ملتاہے ۔اسطرح انسانی جسم فاسد مادوں کو ختم کرنے لگتاہے۔

جبکہ دوسری جانب روزے کی وجہ سے جسم میں کئی چھوٹی بیماریاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں جس کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہائیڈریٹ رہیں کیونکہ جسم میں پانی کی کمی سر درد کا باعث ہوتی ہے۔ جبکہ نقصان پہنچانے والی کھانے کی اشیاء کو رمضان کے آنے سے پہلے ہی ترک کرنے کی کوشش کریں۔

بے آرامی اور نیند پوری نہ ہونا بھی سردرد کا سبب بنتا ہے ۔اسی لئے تراویح کے فوراً بعد سونے کی کوشش کریں۔ سحری اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے بھرپور انداز میں سحری کریں تاکہ جسمانی کمزوری نہ ہو۔

جبکہ تیزابیت اور ہاضمہ صحیح رکھنے کے لئے رمضان میں انجیر کا استعمال بھی کریں اس سے معدہ کی تیزابیت اعتدال میں رہتی ہے۔ سالن میں لیموں یا سرکہ ڈال کر کھائیں ڈکاریں نہیں آئیں گی۔

افطاری میں تربوز، گرما،پپیتا،اور خربوزہ کھائیں اس سے معدہ اور آنتوں کی صفائی ہوتی ہے۔ دہی میں پانی ملاکر استعمال کریں چاہیں تو رائتہ کے طور پر لے لیں ہاضمہ بہتر ہوگا۔ مصالحے دار اور مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top