جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

برفباری کی تباہ کاریوں سے 105 افراد جاں بحق، رپوٹ وزیراعظم کو ارسال کردی

17 جنوری, 2020 20:57

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے برفباری سے ہونے والے نقصانات کی رپوٹ وزیراعظم کو ارسال کردی، تباہ کاریوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 105 ہوگئی۔

این ڈی ایم اے نے برفباری سے ہونے والے نقصانات کی رپوٹ وزیراعظم کو ارسال کردی، رپورٹ کے مطابق تباہ کاریوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 105 ہوگئی جبکہ 96 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کی جارہ کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں برفباری سے 20 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 5 جبکہ آزاد کشمیر میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 78 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:  این ڈی ایم اے: برفباری و بارش کی تبارہ کاریوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 104 ہوگئی

رپورٹ کے مطابق شدید برفباری کے باعث 1295مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں البتہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔

متاثرین کے لیے ٹینٹس، کمبل اور دیگر اشیا بھی بر وقت پہنچادی گئیں ہیں۔ آرمی کی خصوصی ٹیمیں بھی سرچ اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top