جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دنیا کے ڈاکو پی ٹی آئی پرچم اور عمران خان کی قیادت تلے جمع ہورہے ہیں: خواجہ آصف

30 اپریل, 2023 14:57

سیالکوٹ: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی منڈی لگائی ہوئی ہے، دنیا کے ڈاکو پی ٹی آئی پرچم اور عمران خان کی قیادت تلے جمع ہورہے ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، نوازشریف اور ان کے خاندان پر ظلم وستم کی انتہا کی گئی، گزشتہ چند ماہ کے دوران حالات نے کروٹ لی، ثاقب نثار نوازشریف کی دشمنی میں بہت دور نکل گئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور سہولت کاروں نے مل کر نوازشریف پر ظلم کیا، نوازشریف نے کہا میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، ثاقب نثار نے اعتراف کیا ہے آڈیو لیک میں بیٹے کی آواز اصلی ہے، ثاقب نثار اور ان کا خاندان ایکسپوز ہوچکا ہے، عمران خان آئے روز یوٹرن لیتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو جان بوجھ کر معاشی اور سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیلا گیا، اداروں کو اپنی آئینی اور قانونی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، مافیاز تو وہ ہیں جو صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس پر کروڑوں روپے لے رہے ہیں، تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی منڈی لگائی ہوئی ہے، اقتدار سے دوری عمران خان کو کھارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمے دار ثاقب نثار ہیں: طلال چودھری

انہوں نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے عدلیہ مذاکرات کرائے گی، عدلیہ کا کام پنچائت لگانا نہیں ہے، پنچائت اور مذاکرات کرنا سیاسی لوگوں کا کام ہے، کل تک جس کو ڈاکو کہتا تھا آج اس کے گھر پولیس جانے پر رونا دھونا ڈالا ہوا ہے، دنیا کے ڈاکو پی ٹی آئی پرچم اور عمران خان کی قیادت تلے جمع ہورہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top