جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہوائی جہاز سے سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر

06 جولائی, 2024 15:36

پاکستان کے نئے بجٹ میں ہوائی سفر پر بھاری ٹیکس عائد کیا گیا جس کی وجہ سے ائیر ٹکٹ کی قیمتوں میں 150 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

یکم جولائی سے ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوچکا ہے جس کے باعث عمرہ زائرین کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک، یورپ، امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا جانے والوں مسافر کی جیبوں پر بھاری بوجھ پڑے گا۔

اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) 40 فیصد سے بڑھا کر 150 فیصد کردی گئی جبکہ اکانومی ٹکٹس پر ٹیکس 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار 500 روپے کردیا گیا ہے۔

ٹیکس کا بوجھ یہیں نہیں رکتا بلکہ بزنس کلاس، کلب کلاس اور فرسٹ کلاس کے ٹکٹوں پر بھی ٹیکس میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ہوائی جہاز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر کیوں اڑتے ہیں؟

کونسے نان فائلرز بیرون سفری پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے؟

مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سفر پر ٹیکس میں 75 ہزار روپے سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، انڈونیشیا، جاپان اور کوریا کے بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس ٹکٹوں کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ہو گئی۔

بہت سے عمرہ زائرین جنہوں نے پہلے ہی سفر کی بکنگ کروا رکھی ہے انہیں 12,500 روپے کے غیر متوقع اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top