جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نااہل قرار

11 اپریل, 2023 14:38

مظفر آباد : وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کے جرم میں نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے حوالے سے نامناسب بیان کے معاملے پر آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے فل بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔

پیشی کے موقع پر تنویر الیاس کا بیان عدالت میں چلایا گیا، انہوں نے غیر مشروط معافی مانگی، جس پر عدالت نے بیٹھے رہنے کی ہدایت کی اور ریمارکس دیئے کہ ہم کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سر دھڑ کی بازی لگالی، عمران خان ان سے نااہل ہوئے نہ ہونگے: فواد چودھری

عدالت نے وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو توہین عدالت کے زمرے میں کسی بھی عوامی عہدے کے لیئے نااہل قرار دے دیا۔ انہیں عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top