جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آسٹریلیا نے معروف ٹینس کھلاڑی جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا، ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

06 جنوری, 2022 13:46

آسٹریلیا نے کورونا قوانین کی پاسداری نہ کرنے پرٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا، جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ملیبرن پہنچے تھے، ائیرپورٹ حکام نے ٹینس اسٹار کو ویکسین سے اسثنیٰ اور غلط ویزا پر روک لیا۔

جوکووچ کو ویکسینیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن کھیلنا تھا تاہم ان کی ٹیم نے اس ویزے کی درخواست نہیں دی جو ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی برتن دھونے کی ویڈیو وائرل

آسٹریلوی بارڈر فورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوکووچ آسٹریلیا میں داخلے کی شرائط پورا کرنے کے لیے مناسب ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے اس لیے ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top