جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جعلی افغانی پاسپورٹ پر کراچی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، جوڑا گرفتار

07 جون, 2022 11:08

کراچی : جعلی افغانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش والے افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی افغانی پاسپورٹ پر کینیا جانے کی کوشش کرنے والے ایک جوڑے کو بچوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے،ایف آئی اے

عمران پویا اور ختیمہ حیدری ایک ہی نام کے دو کم سن بچوں کے ساتھ سفر کے خواہشمند تھے۔ چاروں مسافروں کے پاس موجود سفری دستاویزات کے جعلی ہونے کا سراغ اے ایس آئی ہدایت اللہ نے لگایا۔

شفٹ انچارج انسپکٹر اعجاز احمد نے مسافروں کو آف لوڈ کرکے مزید کارروائی کے لئے پاسپورٹ سرکل منتقل کر دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top