جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گوگل میپس کا صارفین کی آسانی کیلئے ایک اور کارآمد فیچر

13 جون, 2022 13:49

گوگل میپس میں صارفین کی آسانی کے لئے اب ایک اور کارآمد فیچر متعارف کروایا جارہا ہے۔

گوگل میپس کی مقبول سروس میں ائیر کوالٹی لیئر نامی فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو صارف کے ارد گرد موجود ہوا کے معیار کے بارے میں بتائے گا، یعنی آپ کے ارد گرد ہوا خراب ہے یا اچھی، گوگل میپس سے جاننا ممکن ہوگا۔

ان تفصیلات کو جان کر آپ زیادہ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ گھر سے باہر جانا چاہیئے اور اگر جانا لازمی ہے تو وقت کے دورانیے کا فیصلہ کرنے میں بھی مدد مل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا کروم براؤزر میں ایک کارآمد ٹول کا اضافہ

گوگل میپس میں یہ تفصیلات قابل اعتبار ماحولیاتی اداروں کے ڈیٹا کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے سیٹنگز مینیو میں جا کر وہاں ایئر کوالٹی آپشن کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top