جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شمالی کوریا کا سمندر میں ایک اور میزائل تجربہ

06 اکتوبر, 2022 10:41

سیول : جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر کی طرف ایک اور میزائل داغا ہے۔

جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کے پے درپے میزائل تجربوں کے جواب میں چار میزائلوں کا تجربہ کیا، جس کی وجہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو جانچا بتائی گئی۔

دونوں ممالک کی مشقیں شمالی کوریا کو اپنے ہدف سے پیچھے ہٹانے میں ناکام رہیں، کیونکہ جنوبی کوریا کی فوج نے خبر دی ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی پانیوں کی طرف ایک اور بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی کوریا اور امریکہ کا شمالی کوریا کو جواب، سمندر میں چار میزائل داغ دیئے

یہ تجربہ شمالی کوریا کی جانب سے پانچ سالوں میں پہلی بار جاپان پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل فائر کرنے کے دو دن بعد ہوا ہے۔

غیر ملکی ماہرین کا کہنا ہے کہ منگل کو فائر کیے گئے میزائل میں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا ہتھیار شامل تھا، جو امریکی بحرالکاہل کے علاقے گوام اور اس سے آگے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top