جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس میں مزید 502 افراد مبتلاء

23 نومبر, 2020 10:54

پشاور : کورونا وائرس نے کے پی میں شکار تیز کردیئے، 502 افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کورونا وائرس سے 502 متاثرہ افراد سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 34 ہلاکتیں

وائرس میں مبتلاء مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وائرس سے مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 44 ہزار 599 ہوگئی۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 سو پانچ افراد صحت یاب بھی ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top