جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت میں مسلمانوں کو باندھ کر لاٹھی سے پیٹنے کے عمل کی سخت مذمت

07 اکتوبر, 2022 09:57

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گجرات پولیس کے ہاتھوں مسلمان مردوں باندھ کر لاٹھی سے پیٹنے کے عمل کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مغربی ہندوستان کی ریاست گجرات کے کھیڑا ضلع کے ادھیلا گاؤں میں منگل کو پیش آنے والے اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ اس میں کئی مسلمان مردوں کو کھمبے سے باندھ کر سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں کی طرف سے ہنجوم کے ساتھ لاٹھی سے پیٹتے ہوئے دکھایا گیا، ہجوم میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

پولیس کی جانب سے ہندو مذہبی تقریب میں پتھر پھینکنے کا الزام لگانے والے افراد کو لاٹھی سے مارنے کے بعد ہجوم سے معافی مانگنے کے لیے کہا گیا اور پھر انہیں پولیس وین میں بٹھا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی کھانسی کے شربت نے گیمبیا میں 66 بچوں کی جان لے لی، تحقیقات کا آغاز

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گجرات پولیس کی طرف سے ان مسلم مردوں کو مارنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور قانون کی حکمرانی کی سراسر بے عزتی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایمنسٹی کے مطابق ہم گجرات پولیس کو یاد دلاتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والی کارروائی کے لیے سزا کبھی بھی جائز مقصد نہیں ہے، چاہے کم مہلک ہتھیار استعمال کیے جائیں۔ اس معاملے میں انہوں نے قانونیت، ضرورت، تناسب، اور جوابدہی کے رہنماء اصولوں کو صریحاً نظر انداز کر دیا۔

عالمی تنظیم کا کہنا تھا کہ ایک نئی ریاستی حکومت کے پاس طاقت کے اس غیر قانونی اور ضرورت سے زیادہ استعمال کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا موقع ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہندوستان میں مذہبی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top