جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا نے پاکستان میں انتخابات کے اعلان کو حوصلہ افزا قرار دیدیا

23 جولائی, 2023 11:02

واشنگٹن: الز بتھ ہورسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین پائیدار شراکت داری ہے، پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے۔

امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ الز بتھ ہورسٹ کا پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے، آزادانہ، پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے پر امید ہیں، امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، گزشتہ برس 9 بلین ڈالر کی تجارت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیفالٹ کا سوچ کر رات کو نیند نہیں آتی تھی، الیکشن میں جو فیصلہ آئیگا قبول کرینگے: وزیراعظم

الز بتھ ہورسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین پائیدار شراکت داری ہے، دونوں ممالک کی متعدد معاملات میں مشترکہ دلچسپی ہے، دہشت گردی حملوں پر تشویش، جانی نقصان پر افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر رہی، متاثرین کی بحالی کیلئے 215 ملین ڈالر پاکستان کو دیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top