جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکاکی جانب سے 6 نکاتی انسداد دہشتگردی کی نئی پالیسی کا اعلان

05 اکتوبر, 2018 17:03

واشنگٹن: امریکا نے چھ نکاتی انسداد دہشتگردی کی نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔
وائٹ ہاؤس میں نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر کے میشر قومی سلامتی جان بولٹن کا کہنا تھاکہ چھ نکاتی پالیسی کے تحت دہشتگردی کو جڑ

سے ختم کرنا ہوگا۔۔نہ صرف دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والوں کا خاتمہ کیاجائےگا بلکہ ان کے حامیوں اور نظریئے کو پھیلانے والوں کا بھی قلع قمع کردیا

جائے گا۔۔دہشت گردی کے خلاف پالیسی کی وضاحت کرتےہوئے انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک، شخصیات، حامیوں اور تمام

گروپوں اور ان کے نظریئے کو نشانہ بنایاجائےگا۔۔مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کا مزیدکہنا تھاکہ نئی انسداد دہشت گردی پالیسی کے تحت کسی ایک گروپ کو نشانہ نہیں بنایاجائے گا۔۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top