جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آلو بخارا :زبان کو لذیذ بھی اور صحت کو عزیز بھی

15 جون, 2022 18:30

آلو بخارا لذیذ ،رسیلااور مزیدار پھل ہے ،لذت کے ساتھ ساتھ صحت سے بھی بھرپورہے۔آلوبخار امیں موجود اینٹی آکسیڈنٹ کی طاقت اوسٹیوپروسس،کینسر،ذیابیطس ،عمل انہضام اور موٹاپے وغیرہ جیسی بیماریوں کے علاج میں بھرپور مدد فراہم کرتاہے۔

 

آلوبخارا مختلف وٹامنز اور منرلز کے خزانے پر مشتمل ہے۔یہ وٹامن اے ،سی،کے،ای،وٹامن بی ون،بی ٹو،بی تھری،بی سکس اسکے علاوہ اس میں موجود معدنیات پوٹاشیم،فلورائیڈ،فاسفورس،میگنیشیم،آئرن، کیلشیم اور زنک شامل ہیں۔

 

آلو بخارے کے فوائد  مندرجہ ذیل ہیں

 

موٹاپا :

موٹاپا آج کے دور کا سب سے اہم مسئلہ بنتا جارہاہے۔ آلوبخارا موٹاپا اور موٹاپے سے تعلق رکھنے والی دیگر پیچیدگیوں کے علاج کے لئے بہترین ہیں۔آلوبخارے میں موجود بائیوایکٹو مرکبات کی موجودگی کی وجہ سے میٹا بولک سنڈروم کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی اوبیسٹی اور اینٹی انفلیمنٹی اثرات کی وجہ سے موٹاپے سے نجات اور اس سے تعلق رکھنے والے امراض جیسے کولیسٹرول ،ذیابیطس اور دل کے امراض میں بھی بچاؤممکن ہے۔

 

قبض اورعمل انہضام:

آلوبخار ا قبض سے نجات میں مفید ثابت ہوتا ہے ۔یہ غذائی ریشہ کا اچھا ذریعہ ہےاور نظام ہضم کے امراض کے علاج میں بھی موثر ہے۔تحقیقی مطالعہ کے مطابق یہ آنتوں میں پھسلن پیدا کرتاہےجس کے باعث بڑی آنت کے ذریعے فضلہ کی فلشنگ کے فروغ میں معاونت ہوجاتی ہے۔ سات آلو بخارے رات کو سونے سے پہلے کھانے سے قبض نہیں ہوتا،اسکے ساتھ ساتھ آلوبخارا کا مربہ بھی قبض کشاہے۔

 

اس بارے میں جانئے : زیادہ چائے پینےکے نقصانات

ذیابیطس:

آلوبخارا میں ہائپر گلیسیمک خصوصیات پائی جاتی ہیں ،جس کی وجہ سے ذیابیطس سے بچاؤ ممکن ہے۔ مطالعہ کے مطابق آلوبخارا خون میں گلوکوزکی کمی،اور ٹرائی گلیسرائڈکی سطح کو کم کرتاہے۔یہ جسم میں انسولین کی حساسیت میں اضافہ کرنے میں مددکرتاہے۔

 

ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے:

خشک آلوبخارا کے استعمال سے ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھاجاسکتاہے۔خشک آلوبخارا میں موجود پوٹاشیم ہڈیوں کی تشکیل میں حوصلہ افزائی اور ہڈیوں کی کثافت میں اضافہ کا سبب بنتاہے۔ہارمون کی کمی کے باعث ہونے والے ہڈی کے نقصان کو روکتاہے۔تحقیق کے مطابق خشک آلوبخارا کے روزانہ استعمال سے عمر بڑھنے کے باعث ہڈیوں کی کھوئی ہوئی کثافت کی بحالی میں مدد ملتی ہے۔

 

اعصابی نظام:

آلوبخارا میں موجود وٹامن بی سکس سے اعصابی نظام کوبہتر فروغ ملتا ہے۔یہ موڈ کو متاثر کرنے والے ہارمون کی تشکیل میں معاونت کرتے ہیں۔ آلوبخارا میں امینوایسڈ ہے جو نیند ،بھوک اور توجہ مرکوز کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔اسکے علاوہ آلوبخار اکے باقاعدہ استعمال سے الزائمراور پارکسن جیسے امراض سے متعلق عوارض کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔

 

اس بارے میں پڑھیں : کھجور کے حیرت انگیز فائدے جانئے 

 

کولیسٹرول اور قلبی صحت:

آلو بخارا کے باقاعدہ استعمال سے شریانوں میں خون کے بہاؤ کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ اور دل کے دورہ ،کولیسٹرول میں کمی کے علاوہ مختلف کارڈیک عوارض کی روک تھام میں مفید ہیں۔آلوبخار ا میں موجود فائبر ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرنے اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے میں معاون ہیں۔

 

مدافعتی نظام:

وٹامن سی کی موجودگی کے باعث یہ جسم کے مدافعتی دفاع کو مضبوط بنانے میں فائدہ مند ہیں۔یہ انسانی جسم کو مختلف بیماریوں کے لگنے اور سوزش کے خلاف جسم کی مزاحمت کو فروغ دیتی ہے۔آلوبخارا میں موجود جز سے کینسر کے مہلک خلیات کی ترقی اور اسکے پھیلاؤ میں رکاوٹ پیداکرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

نوٹ : اس بارے میں اپنےمعالج سے ضرور مشورہ کیجئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top