جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بادام :بہترین ذہنی صلاحیت کیلئے صرف بادام کافی نہیں

05 اگست, 2023 12:11

۪
ایک بات پورے زمانے میں مشہور ہے کہ بادام کھانے سے عقل بڑھتی ہے ۔ مگر حقیقت میں بادام میں دماغ کو تیز کرنے کی کوئی جادوئی طاقتیں نہیں ہیں البتہ ان میں بہت سے غذائی اجزاء موجود ہیں جو دماغی افعال پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔

بادام میگنیشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو اعصابی صحت میں کردار ادا کرتا ہے اور یادداشت اور سیکھنے پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔

بادام وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں، ایک اینٹی آکسیڈینٹ جو دماغی خلیوں کو تناؤ اور سوزش سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

بادام میں موجود فائبر خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے جو ذیابیطس کے انتظام اور دماغی افعال کے لیے اہم ہے۔

اگرچہ صرف بادام کھانے سے آپ ذہنی طور پر باصلاحیت نہیں ہوسکتے لیکن ان کو دیگر متوازن غذاؤں میں شامل کرکے دماغی صحت کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی کو مجموعی طور کافی بہتر بنا سکتے ہیں ۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ اچھی خوراک کا استعمال کیاجائے، باقاعدگی سے ورزش کی جائے اور دماغی افعال کو بہتر بنانے کے لیے علمی سرگرمیوں میں مشغول رہا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top