جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جہانگیر ترین پر الزامات کا دکھ ہے، وزیراعظم احتساب کسی کیلئے تبدیل نہیں کریں گے : گورنر سندھ

29 اپریل, 2021 15:54

اسلام آباد : عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ یقین ہے جہانگیر ترین اور ان کے رفقا پارٹی کا برا نہیں چاہتے، پر الزامات کا دکھ ہے، وزیراعظم احتساب کی پالیسی کسی کیلئے تبدیل نہیں کریں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے ماننا تھا کہ فواد چوہدری حکومتی اقدامات میڈیا پر بہتر اجاگر کرسکتے ہیں۔ فواد چوہدری نے وزارت سائنس میں بھی بڑے کارنامے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جہانگیر ترین پر الزامات کا دکھ ہے۔ جہانگیر ترین وزیراعظم کے قریبی ساتھی رہے ہیں۔ علی ظفر پر جہانگیر ترین نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جہانگیر ترین علی ظفر سے مطمئن ہیں۔ علی ظفر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خان صاحب سے رشتہ کمزور نہیں : جہانگیر ترین

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے جہانگیر ترین اور ان کے رفقا پارٹی کا برا نہیں چاہتے۔ میری دعا ہے جہانگیر ترین تمام الزامات سے بری ہوں۔ وزیراعظم احتساب کی پالیسی کسی کیلئے تبدیل نہیں کریں گے۔ وزیراعظم احتساب پر لچک نہیں دکھا سکتے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہماری معیشت اچھی جارہی ہے، ہماری ایکسپورٹ اور ریزور بڑھ گئے ہیں۔  عمران خان عالمی رہنماء کے طور پر ابھرے ہیں۔ بھارت سے ہمارے تعلقات بہتر ہونے کی امید بڑھ گئی ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کی صورت حال تشویشناک ہے۔ کورونا سے ہلاکتوں میں تیزی آرہی ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top