جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

علیزے شاہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں

30 نومبر, 2023 13:44

 

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول نوجوان اداکارہ علیزے شاہ بولڈ تصویراورویڈیو شیئر کرنے کے بعدایک بارپھرشدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

پاکستانی ڈراموں میں خوبصورتی و معصومانہ اداکاری سے کم عرصے میں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے متعدد فلٹرز کا استعمال کیا ہے۔

ان فلٹرز کے استعمال کے بعد علیزے کی ظاہری شکل میں نظر آنے والی تبدیلی نے سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کردیا،مداحوں نے علیزے شاہ کی اس ویڈیو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

 

ایک صارف نے ان کی حالتِ زار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لکھاکہ کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے۔

 

ایک صارف نے لکھاکہ اس نے پھر شکل چینج کرلی۔

 

ایک صارف کے مطابق اداکارہ کسی ’پلاسٹک‘ سے کم نہیں لگ رہیں۔

 

 

ایک صارف نے لکھا کہ جب انڈسٹری میں نئی آئی تو زیادہ خوبصورت تھی اب اچھی خاصی شکل بگاڑ لی ہے

 

علیزے شاہ بولڈ تصویر اور ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

 

ایک صارف نے لکھا کہ اب یہ ایک آرٹیفیشل لگتی ہے

واضح رہے کہ علیزے شاہ اپنے وزن میں کمی اور ظاہری شکل و صورت میں تبدیلی کے سبب متنازع رہی ہیں۔

کم عُمری میں انڈسٹری کی دنیا میں قدم رکھنے والی علیزے شاہ معصومیت اور خوبصورتی کے سبب مداحوں کی جانب سے خوب سراہی گئی تھیں تاہم بعد ازاں ان کے کچھ اقدامات پرتنقید بھی کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top