جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لوک گلوکار علن فقیر کی 19 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

04 جولائی, 2019 17:00

کراچی: صوفیانہ کلام میں جداگانہ انداز رکھنے والے لوک گلوکار علن فقیر کی 19 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

صوفیانہ کلام کی گائیکی میں ایک ایسی کیفیت چھپی ہوتی ہے ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیاجا سکتا۔ اور جب بات صوفیانہ کلام کی ہوتو ”علن فقیر“ کو یاد نہ رکھا جائے یہ ممکن ہی نہیں ہے۔ اندرون سندھ کے گاؤں آمری میں پید اہونے والے علن فقیر کا تعلق منگراچی قبیلےسے تھا۔ سندھ کے روایتی لباس میں ملبوس علن فقیر نے اپنی مخصوص گائیگی کے ذریعے صوفیانہ کلام کو نیا انداز دیا۔

علن فقیر کو گلوکارمحمد علی شہکی کے ساتھ گائے گئے گیت نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ لطیفی راگ سن کر علن فقیر پر وجد طاری ہوجاتا تھا۔ انہوں نے صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف کے مزار پر رہائش اختیارکرلی اور شاہ عبدالطیف کا کلام گانا شروع کردیا

حکومت نے علن فقیر کوصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، انہیں شاہ عبدالطیف، شہباز اور کندھ کوٹ ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ علن فقیر علالت کے باعث 4 جولائی 2000 کو جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top