جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مشکل اور کامیاب سفر سے گزر گئے، معیشت کی اچھی بنیاد ڈالی جا چکی : اسد عمر

22 اپریل, 2021 15:52

اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے معیشت کی گروتھ برقرار رکھنے کیلئے کوشش کی، بہت ہی مشکل اور کامیاب سفر سے گزر کر آئے ہیں، معیشت کی اچھی بنیاد ڈالی جا چکی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے اصلاحاتی ایجنڈا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیڈ نے پاکستان کی معیشت کی گروتھ کیلئے ایک فریم ورک تیار کیا۔ ہم نے تین سال معیشت کی گروتھ برقرار رکھنے کیلئے کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ روز مرہ اخراجات چلانے کیلئے بھی اگر قرضے درکار ہوں تو معیشت میں استحکام لانا بہت ضروری ہے۔ ہم بہت ہی مشکل اور کامیاب سفر سے گزر کر آئے ہیں۔ ہم بیس ملین ڈالر کے خسارے سے نکل گئے ہیں۔ ہمارا کرنٹ اکاونٹس خسارہ اس وقت سرپلس میں چلا گیا ہے۔ معیشت کی اچھی بنیاد ڈالی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے جس طرح معشیت کا ستیا ناس اور بیڑہ غرق کیا، تاریخ میں مثال نہیں ملتی : احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے بہت سے لوگوں نے گروت پر سوالات کئے۔ معیشت کی گروتھ ایک مستحکم پالیسی کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ گروتھ ایسے حاصل کرنی ہے، جس کا عوام کو برابر فائدہ ملے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے متاثر دنیا میں دس ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ سمندری آلودگی کی وجہ سے کوسٹل بلٹ کو عوام کی معاشی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیصلہ سازی میں ایلیٹ کلاس کا غلبہ ہے۔ معشیت کے بہت سے فیصلے وفاق کے پاس نہیں رہے۔ وفاقی حکومت کی بہت سی ذمہ داریاں صوبوں اور پرائیویٹ سیکٹر کو منتقل ہو چکی ہیں۔

وفاقی وزیر نے شاہد خاقان عباسی کے این سی او سی کے بیان سے متعلق بیان پر رد عمل میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے بولیں دو ٹکے کی تحقیق کر لیا کریں۔ اس وقت ویکسین کیلئے اعلان کردہ شیڈول دیا ہوا ہے۔ اخبار پڑھ لیا کریں تو انہیں بہت کچھ پتہ لگ جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top