جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اداکارہ اقراء عزیز نے اداکار یاسر حسین کو شادی کے لئے ہاں کردی

08 جولائی, 2019 16:15

کراچی: لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی جس پر اداکارہ نے ہاں کردی۔

اقرا عزیز اور یاسرخان کی گہری دوستی کے بارے میں کسے خبرنہ تھی لیکن دونوں کی جانب سے کبھی محبت کا اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم لکس اسٹائل ایوارڈزمیں اداکاریاسر خان نے ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی جوانہوں نے فوری طور پر خوشی خوشی قبول کرلی، دونوں ہی اس موقع نہایت خوش نظر آئے۔

https://www.instagram.com/p/BzpdMO0ncJL/?utm_source=ig_embed

دونوں کی وڈیوسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جہاں یاسر خان بے حد خوشی کا اظہارکرتے ہوئے اداکارہ کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/BzoNcm9gLip/

دوسری جانب اداکاریاسرخان کی جانب سے شادی کی پیشکش کے اندازکوسوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مداحوں کی زیادہ تر تعداد نے ان کے بے باک انداز پر خوب کھری کھری سنائی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top