مقبول خبریں
کراچی : متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی : اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید فیز 1 میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی موجودگی کے دوران اسلحہ سمیت داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور پولیس مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔ ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔