جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مردوں اور خواتین میں زیادہ ذہین کون؟

14 جون, 2019 13:40

کراچی(ویب ڈیسک): سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ خواتین باتوں اور چہروں کو یاد رکھنے میں مردوں سے زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔

مردوں اور خواتین میں زیادہ ذہین کون ہے؟ یہ بحث تو عرصے سے چلی آرہی ہے لیکن اب امریکی تحقیق کاروں نے اس کی وضاحت کر دی ہے۔ امریکا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق خواتین کے بیشتر دماغی حصوں میں ہونے والی سرگرمیاں مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہیں۔

خواتین کے دماغوں میں خون کا بہاؤ مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے اور اسی لئے عام طور پر ان کا دماغ مردانہ دماغ کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر کام کرتا ہے۔ پرانی باتیں اور واقعات یاد رہنے والی یادداشت کو ایپیسوڈک میموری کہا جاتا ہے۔

سائیکولوجیکل بولیٹن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ میموری خواتین میں مردوں کے مقابلے زیادہ تیز ہوتی ہے۔ ایک دوسری تحقیق میں بھی یہ انکشاف ہوا ہے کہ مردوں میں ذہانت اور یادداشت عورتوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ختم ہوتی ہے جب کہ خواتین زیادہ عمر میں بھی بہتر یادداشت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top