جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دھوپ پڑنے پر اپنا رنگ تبدیل کرنے والا اسمارٹ فون

11 جنوری, 2022 15:08

بیجنگ: چینی کمپنی نے دھوپ پڑنے پر خود بخود رنگ تبدیل کرنے والا موبائل فون متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حال ہی میں چینی موبائل کمپنی وی وو (VIVO) نے وی 23 اور وی 23 پرو کے مرکزی فون جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو دھوپ پڑنے پر سینکڈوں میں رنگ بدل سکتے ہیں۔

اس فوم کو انہوں نے سن شائن گولڈ ماڈل کا نام دیا ہے اور سورج کی روشنی میں فون کا رنگ مکمل طور پر تبدیل ہوسکتا ہے یعنی نیلے سے پیلا ہوسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس پر دو سال کی مسلسل محنت کی گئی ہے، لیکن فی الحال دھوپ میں رکھنے پر یہ صرف 30 سیکنڈ میں ایک ہی رنگ اختیار کرسکتا ہے جو نیلگوں مائل سبز رنگت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل: موبائل فون نے مبینہ طور پر شہری کی جان بچالی

رنگ بدلنے کے ساتھ ساتھ فون میں دیگر شاندار فیچر بھی موجود ہیں، اس کے اندر دو سیلفی کیمرے ہیں جن میں سے مرکزی کیمرہ 50 میگا پکسل اور دوسری وائڈ اینگل کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ سیلفی کیمرا آپ کی آنکھوں کو دیکھتے ہوئے آٹو فوکس ہوتا ہے۔

اس کے دوسرے ماڈل یعنی وی 23 پرو میں کیمرہ دیکھ کر آپ مزید حیران رہ جائیں گے کیونکہ اس میں 108 میگا پکسل کیمرہ پشت پر نصب ہے ۔ دونوں ماڈلوں میں قریب کی تصاویر کے لیے میکرو سینسر بھی نصب کئے گئے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top