جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کے بجائے ہفتہ وار کرنےکامنصوبہ

25 نومبر, 2023 13:20

 

نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین کیلئےنئی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا،جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کےبجائے7 روزبعد کرنےکامنصوبہ بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاتعین 15 کےبجائے7 روزبعد کرنےکامنصوبہ تیار کیا جارہا ہے ، جس کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم ڈیلرزاورکمپنیزسےتجاویزطلب کرلی ہیں اور قیمتوں کا تعین 7 روز بعد کئےجانےکےمتعلق پالیسی سطح پر مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نےقیمتوں میں 7روزبعدردوبدل کی حکومتی تجویزمستردکرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک میں ہرہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں ہوسکتا،7روزبعدقیمتوں کےتعین سےپٹرول پمپس خشک ہوجائیں گے، پٹرول پمپس ڈرائی آؤٹ ہوئے توذمہ دار حکومت ہوگی۔

آئل ڈیلرزایسوی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ ڈیلرزنے 15 روزکےبجائے 30 روز پرقیمت کےتعین کی تجویزدی تھی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا 7 روز بعد تعین ترقی پذیرممالک میں ہے،حکومتی اقدامات سے مارکیٹ میں غیر یقینی پھیلےگی۔

انھوں نے مزید نے کہا کہ 15دن میں قیمتیں تبدیل کرنے سے بھی قلت پیدا ہوتی ہے،دوردرازکےعلاقوں کے پمپوں کوسپلائی روک دی جاتی ہے، اس معاملے پر پاکستان پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے اوگرا کو جوابی خط لکھ دیا۔

یہ پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top