جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر توانائی حماد اظہر سے ورلڈبینک کے وفد کی ملاقات

04 اگست, 2021 18:15

اسلام آباد: حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مالی سال 21-2020 میں گردشی قرضے میں 130 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال کی نسبت گردشی قرضے میں 408 ارب روپے کی کمی ہوئی۔

وزیر توانائی حماد اظہر سے ورلڈبینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے توانائی منصوبوں پر گفتگو کی گئی، حماد اظہر نے توانائی شعبوں سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے گردشی قرضے میں نمایاں کمی آئی ہے، مالی سال 21-2020 میں گردشی قرضے میں 130 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال کی نسبت گردشی قرضے میں 408 ارب روپے کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا معقول ذخیرہ موجود ہے: وزارت توانائی

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب میں 20 فیصد اضافہ توانائی شعبے کے لیے مثبت پیش رفت ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک ترسیلی صلاحیت میں مزید اضافہ کیا جائے گا، حکومت نے اس مقصد کے لیے فنڈز مختص کردیے ہیں۔

عالمی بینک کے نائب صدر نے گردشی قرضے کی شرح میں کمی کی حکومتی کوششوں کی تعریف کی اور توانائی شعبے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

نائب صدر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان 6 سے7 فیصد شرح نمو حاصل کرسکتا ہے، نائب صدر نے توانائی کے شعبے کے اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top