جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بزدل بھارت ایک بار پھر مزاکرات سے بھاگ گیا

21 ستمبر, 2018 17:42

نئی دہلی: پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان نیو یارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے بھارت نے گزشتہ روز قبول کرلیا تھا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات بھی طے پائی تھی۔

لیکن اب بھارتی میڈیا نے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بی ایس ایف اہلکاروں کی ہلاکت کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کر دی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top