مقبول خبریں
کشمیریوں کو کسی قسم کی طبی، مالی اور غذائی امداد حاصل نہیں : وزیر اعظم
اسلام آباد : وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو کسی قسم کی طبی ، مالی اور غذائی امداد حاصل نہیں۔ اقوام عالم اب مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تکالیف کا اندازہ لگا سکتی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی سیاسی و عسکری کرفیو جاری ہے۔ کشمیریوں کو کسی قسم کی طبی ، مالی اور غذائی امداد حاصل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عوام خود کو گھروں تک محدود رکھیں : وزیر اعظم عمران خان کی اپیل
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں وباء کے دوران بندشوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں، بھارت نے یقینی بنایا کہ کشمیری بنیادی اشیائے ضروریہ سے محروم رہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام عالم اب مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تکالیف کا اندازہ لگا سکتی ہیں۔