جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نواز شریف پیشی، العزیزیہ ،فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت

15 اگست, 2018 09:47

نواز شریف کے خلاف العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنس کیس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہو گی, احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ریفرنس کی سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج پھر ہو گی جس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کریں گے۔

عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کے تفتیشی افسر کو آج طلب کر رکھا ہے۔ اس پیشی میں العزیزیہ ریفرنس کے تفتیشی افسر کو آج طلب کر رکھا ہے جبکہ آج العزیزیہ ریفرنس میں آخری گواہ نیب کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

خواجہ حارث نے ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے باعث واجد ضیاء پر جرح کرنے سے معذرت کی تھی۔

گزشتہ سماعت پر خواجہ حارث نے تفتیشی افسر کا بیان پہلے قلمبند کرنے کی متفرق درخواست بھی دائر کی تھی۔

صحافیوں کو گزشتہ سماعت پر جوڈیشل کمپلیکس داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top