جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ اسمبلی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کاغذات

14 اگست, 2018 17:18

صوبائی سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا۔ سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے چار کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری سندھ اسمبلی کے مطابق چاروں امیدواروں کے خلاف کسی رکن نے اعتراض داخل نہیں کیا۔

اسپیکر کے عہدے کے لئے دو اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لئے بھی دو امیدوارمیدان میں ہیں۔

پیپلزپارٹی کی طرف سے اسپیکر کے لئے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے ریحانہ لغاری جبکہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے اسپیکر کے لئے جاوید حنیف اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے رابیعہ اظفر امیدوار ہیں۔۔امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی گئی ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top