جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آٹے کے بعد چاول بھی نایاب ہوگئے، فی کلو 50 روپے کا اضافہ

20 جنوری, 2020 13:26

کراچی : ملک بھر میں جاری مہنگائی سے عوام پریشان ہوگئے۔ آٹا کے نایاب ہونے کے بعد چاول کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔

ملک بھر میں مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں۔ ملک میں جاری آٹے کا بحران ابھی تھم ہی نہ پایا تھا کہ چاول کی قیمتوں نے بھی عوام کو آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں۔

کراچی تا خیبر اور گلگت تا گوادر شہری بنیادی خوراک کی حیثیت رکھنے والے آٹے سے محروم نظر آتے ہیں اور جہاں آٹا دستیاب ہے وہاں غریب شہریوں کی قوت خرید سے نہ صرف دور بلکہ بہت ہی دور ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آٹے کا بحران، ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

گزشتہ دو روز میں صرف کراچی شہر میں آٹے کی قیمت میں ستائیس روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آٹے کے بحران سے نبرد آزما غریب الملک اب چاول کے بحران کی دوہری مشکل میں بھی مبتلا ہوچکے ہیں۔

ملکی تاریخ میں چاول پر پہلی بار سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد گرانفروشوں نے ذخیرہ کرلیا ہے۔ ذخیرہ اندوزی کے باعث کہیں چاول نایاب ہوگیا تو کہیں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہونے لگا ہے۔

منافع خوروں نے موقعے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے چند گھنٹوں کے دوران ہی فی کلو پچاس روپے مہنگے کردیئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top