جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پولیس اہلکاروں کا جشن آزادی کا اپنا انداز

14 اگست, 2018 15:06

ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ وطن کی محبت سے سرشار ٹریفک پولیس اہلکار خوشی میں رقص کرتے رہے ۔

گلی گلی قریہ قریہ آزادی کا جشن زور و شور سے منایا جارہا ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے بھی وطن سے محبت کے لئے اختیار کیا انوکھا انداز اپنایا ہے۔

دیکھتے ہی دیکھتے یہ انداز ہرشہری کو اچھے لگنے لگے، شہری بھی بھی وطن کی محبت کے اس رنگ میں ان کے ساتھ ہوئے شامل

ٹریفک اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وطن سے محبت کا جذبہ ایسا ہی جیسا اپنی ماں سے محبت کا ہے، آزادی کے یہ رنگ محبتوں کے رنگ تھے جس کا ان کے شان شایان منانا ضروری ہے

ٹریفک پولیس کی جانب سے جشن آزادی فلیگ مارچ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ فلیگ مارچ کا آغاز میٹروپول سے کیا گیا جو شارع فیصل ، ڈرگ روڈ ، راشد منہاس روڈ سے ہوتا ہوا مزار قائد پر اختتام پذیر ہوا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top