جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قومی اسمبلی میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے کاغذات نامزدگی مکمل

14 اگست, 2018 14:32

قومی اسمبلی میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ مکمل، انتخاب کل خفیہ رائے شماری سے ہوگا، تحریک انصاف کے اسد قیصر خورشید شاہ اور قاسم سوری کا مقابلہ مولانا اسعد محمود سے ہوگا، خورشید شاہ کہتے ہیں ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ مکمل ہوگیا۔

تحریک انصاف کی طرف اسپیکر کے امیدوار اسد قیصر نے گزشتہ روز ہی کاغذات جمع کرادیئے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار سید خورشید شاہ نے آج کاغذات جمع کروائے ، ڈپٹی سپیکر کے لئے قاسم سوری تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا اسعد محمود ہیں،

دونوں امیدواروں نے اپنے کاغذات قومی اسمبلی سیکریٹریٹ جمع کرادیئے ہیں۔

کاغذات نامزدگی وصول کرتے وقت سیکرٹری اسمبلی اور خورشید شاہ کے درمیاں دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، سیکرٹری بولے ہم آپ کے آنے سے پہلے ہم دیکھ رہے تھے کہ بلا مقابلہ کا کیا طریقہ ہے، جس پر خورشید شاہ نے مسکراتے ہوئے برجستہ کہا یہ تو پھر میرے خلاف سازش تھی ۔

کاغذات نامزدگی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی ہے، پارلیمان تمام مسائل کے حل کا فورم ہے۔

تحریک انصاف کے ڈپٹی سپیکر کے امیدوار قاسم خان سوری نے کاغذات نامزدگی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل اکثریت سے تحریک انصاف کا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب ہونگے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ صبح 10 بجے ہونا ہے جس میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top