جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پھل کھانا کیوں ضروری ہے؟

13 دسمبر, 2023 15:30

طبی سائنس اور غذائی ماہرین کے مطابق پھل کھانے سے نہ صرف ہم توانا اور مضبوط رہتے ہیں بلکہ یہ کئی جسمانی تکالیف میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر خطے اور علاقے کا رہنے والا وہاں کے موسمی پھلوں کو استعمال کرے تو کئی طبی مسائل سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پھلوں کے استعمال سے وہ ریشے جسم میں پہنچتے ہیں جو نظامِ ہضم کو فعال بنانے کے علاوہ خون اور جسم کی دیگر ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور ہمیں توانا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نارنجی کے چھلکوں سے مسائل کا حل

غذائی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر کوئی اپنے ناشتے میں کیلے، آڑو یا خوبانی شامل کرلے تو خوراک قوت بخش ثابت ہوگی۔

طبی محققین کا کہنا ہے کہ دوپہر اور رات کے کھانے میں بھی فروٹ کا مناسب استعمال صحت کے لیے مفید ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پھلوں کی چٹنیاں اور اچار بھی معدے میں گرانی اور گیس کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ہاضمے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے نزدیک تازہ پھلوں کے ساتھ سبزیاں کئی بیماریوں سے انسانی جسم کا دفاع کرتی ہیں اور پھل کئی اقسام کے وٹامنز اور ریشوں کے ذریعے جسم کو توانا کرتے ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top