جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چترال میں شدید برفباری، پی ڈی ایم اے کی بند سڑکوں کو کھولنے کی ہدایات

13 جنوری, 2020 13:43

پشاور : پی ڈی ایم اے نے چترال میں شدید برفباری سے بند سڑکوں کو کھولنے کے لئے ہدایت جاری کردیں۔

پاکستان ڈیزاسٹر میجیمنٹ اٹھارٹی نے خیبر پختونخواہ کی صورتحال پر اپڈیٹ جاری کردی ہے۔ جس کے تحت صوبے بھر میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ چترال میں شدید برفباری سے کئی سڑکیں بند ہیں۔  

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں بارش اور برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج

برفباری سے بند شاہراہوں کو کھولنے کے لئے ہدایت جاری کردیں گئیں ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور مشینری کو برف باری کا سلسلہ تھم جانے کی صورت میں حرکت میں لانے کی کی ہدایت بھی دیں۔

ادارے کے مطابق پی ڈی ایم اے نے 10 جنوری کو تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کردیا تھا۔ مراسلہ میں پیشگی انتظامات کی ہدایت جاری کردی گئیں تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top